۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ شہنشاہ نقوی

حوزہ/ معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اسلام آباد سے دور کسی نامعلوم مقام سے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی خیریت سے آگاہ کرنے کے بعد قوم سے پر امن رہنے اور ملک بھرمیں پر امن احتجاجی دھرنوں کو ختم کرکے اپنے اپنے گھروں کو جانے کی اپیل کی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اسلام آباد سے دور کسی نامعلوم مقام سے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی خیریت سے آگاہ کرنے کے بعد قوم سے پر امن رہنے اور ملک بھرمیں پر امن احتجاجی دھرنوں کو ختم کرکے اپنے اپنے گھروں کو جانے کی اپیل کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ریاستی اداروں کی نظر بندی میں موجود ملک کے نامور شیعہ عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے رات گئے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے قوم کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا ہے اور قوم سے اپیل کی ہےکہ وہ پر امن رہیں اور جہاں جہاں ان کی محبت میں احتجاج کررہے ہیں اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں میں یاتو کل اسلام آباد میں خمسہ مجالس کی پانچویں مجلس سے خطاب کروں گا یا کراچی پہنچ جاؤں گا۔

مزید پڑھیں: معروف شیعہ عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو اسلام آباد میں ناجائز گرفتار کرلیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ مجھے اسلام آباد میں 5 مجالس عزا سے خطاب کرنا تھا میں نے 2 مجالس سے خطاب کیا لیکن اس کے بعد 2 مجالس مجھے نہیں پڑھنے دی گئیں بلکہ مجھے ایک جگہ مہمان بنا کرلیکر آگئے ہیں میں اس قت اسلام آباد سے کئی گھنٹے کے فاصلے پر ایک جگہ مہمان ہوں،مجھے کسی قسم کی بےاحترامی یا توہین کا سامنا نہیں کرنا پڑرہا بلکہ بہت زیادہ محترمانہ رویہ اختیارکیا گیا ہے ۔ میں نے اپنے قومی و ملی مطالبات اور مسائل ان کے سامنے رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں ہم نے ہمیشہ وطن سے وفاداری اور امام حسین ؑ کی عزاداری کو ہی ترجیح دی ہے ، میں پاکستان میں بسنے والے اور محبت کرنے والے شیعہ سنی مسلمانوں سے اپیل کروں گا کہ پرامن رہیں اور اگر میری محبت میں گھروں سے باہر نکلے ہوئے ہیں تو اپنےق۱ گھروں کا چلے جائیں،کل صبح انشاء اللہ یا تو میں کراچی پہنچوں گایا خمسہ مجالس کی پانچویں مجلس سے خطاب کروں گا۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا یہ پیغام منظر عام پر آنے کے بعد ڈی چوک پر جاری احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا وہاں موجود عزاداران پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .